
ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر
لیگ اسپنر ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔
لیگ اسپنر ابرار احمد مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔
وہ وطن واپس جارہے ہیں جہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کا ری ہیب جاری رہے گا جب کہ لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔
محمد نواز نے دیگر تین کھلاڑیوں زمان خان، حارث رؤف اور اسامہ میر کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابرار احمد نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
یہ چاروں کھلاڑی پانچ جنوری کو آسٹریلیا سے آکلینڈ پہنچ کر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز کی پریکٹس شروع کردیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ 14 جنوری کو ہیملٹن میں ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ اور پانچواں و آخری میچ بھی 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News