
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عوام میں 20لاکھ راشن بیگس بھیجے جایئں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کرونا سے نمٹنے اور جزوی لاک ڈاؤن سے متاثرہ شہریوں کے لیے اقدامات کرتے ہوئے صوبے بھر میں مفت راشن تقسیم کے لیے ہیلپ لائن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس سلسلے میں تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں راشن ویئرہاؤس بنائےجائیں گے اور ان ویئرہاؤسز کے زریعے راشن بیگز اضلاع اورگھروں تک پہنچائے جائیں گے، راشن ہیلپ لائن پر ضرورت مند افراد راشن کے لیے رجسٹریشن کرائیں گے۔
رجسٹریشن کے بعد شہریوں کے گھروں تک ایک ماہ کا راشن پہنچایا جائے گا ، راشن تقسیم کی نگراں کمیٹی راشن بیگ دینے کے بعد گھروں پر مخصوص نشان لگائے گی۔
کورونا کے 80 فیصد مریض پیناڈول سے ٹھیک ہوجائیگے، ڈاکٹر یاسمین راشد
کوپس کمانڈر کراچی کی راشن بیگس تقسیم اور راشن بیگ میں کیا مقدار ہونی چاہئے میں مدد کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
کورپس کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ ہم سندھ حکومت کی ہر طرح کی حمایت اور مدد کرینگے، کورپس کمانڈر کراچی اور سندھ حکومت کی ٹیم بنائی جا رہی ہے جو یہ کام سر انجام دینگی جس میں سعید غنی حکومت سندھ کی طرف سے کمیٹی کی سربراہی کرینگے جس میں کمشنر کراچی بھی ہونگے جبکہ کورپس کمانڈر کراچی کی طرف سے برگیڈیئر سمیع اور انکی ٹیم ہونگی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایکسپو سینٹر کو دس ہزار بستروں کا اسپتال بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر میں ایک ہال سے شروع کرتے ہیں اور برھاتے جائیں گے جبکہ ایکسپو میں ایک اسپتال بھی قائم کر نے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک آرمی سندھ حکومت کے ساتھ ایکسپو میں اسپتال اور آئیسولیشن سینٹر قائم کرنے میں بھی ساتھ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News