
باکمال فنکار نے مشہور شخصیت کے انتہائی تفصیلی مجسمے بناکر دنیا کو حیرت زدہ کردیا
مجسمہ سازی ایک قدیم ترین فن اور پیشہ ہے جسے اپنانے والے کسی فرد، جگہ یا شے کی اتنی بہترین شبیہ بناتے ہیں لوگ داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں تاہم جنوبی کوریا کے مجسمہ ساز نے مشہور شخصیات کی بہترین شبیہ بناکر اس فن کو انتہائی بلندی تک پہنچادیا۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پہلے زمانے میں مجسمے پتھروں کو تراش کر بنائے جاتے تھے پھر مٹی کو گوندھ کرمجسمے بنائے جانے لگے۔ جیسے جیسے وقت بدلتا رہا اس فن میں استعمال ہونے والے مٹیریل بھی بدلتا گیا اور اب ایسے میٹریل مارکیٹ میں دستیاب ہیں جن سے مجسمہ بنایا جائے تو حقیقت کا گماں ہونے لگتا ہے۔
جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے پارک یونگ جا ایک ناقابل یقین حد تک باصلاحیت فنکار ہے جو مشہور ہالی ووڈ اداکاروں اور پاپ اسٹار کے انتہائی حقیقت پسندانہ مجسموں کو ڈھالنے اور مجسمہ سازی میں مہارت رکھتا ہے۔
پارک یونگ جا کے کام اور مہارت کے بارے میں لوگ اتنے واقف نہیں ہیں، تاہم ان کے متعدد سوشل نیٹ ورکس ہیں جن پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔ پارک یونگ کسی بھی مجسمے کو انتہائی تفصیل سے بناتے ہیں کہ حقیقی شخصیت محسوس ہوتی ہے۔
جنوبی کوریا کا یہ نوجوان فنکار اپنی کسی بھی تخلیق کا آغاز چہرے کا مجسمہ بنا کر کرتا ہے، چہرے کے خدوخال کی باریک سی تفصیل کو دوبارہ بنانے کے لیے خصوصی ٹولز کا استعمال کرتا ہے یہاں تک کہ بالوں کے انفرادی دھاگو تک کا بھی۔
اس کے بعد وہ ان سروں کو حرکت کرنے والے جوڑ کے ساتھ جسموں سے جوڑتا ہے اور یہاں تک کہ چھوٹے لباس کا استعمال کرتے ہوئے ان شخصیات کو ایک مشہور شکل دیتا ہے، اور جب یہ مجسمہ تیار ہوجاتا ہے تو حیرت انگیز طور پر حقیقی شخصت سے سو فیصد مماثلت رکھتا ہے۔
پارک یونگ جا نے گزشتہ چند برسوں جن اداکاروں کے مجسمے بنائے ہیں ان میں رومیو اور جولیٹ میں لیونارڈو ڈی کیپریو، فارسٹ گمپ میں ٹام ہینکس، لیون میں جین رینو، جوکر کے طور پر ہیتھ لیجر، اور بروس وین کے کردار میں کرسچن بیل شامل ہیں۔ یہ سب مجسمے اتنے شاندار ہیں کہ ان میں بہترین کونسا ہے انتخاب کرنا مشکل ہے۔
تاہم پارک یونگ اب سوشل میڈیا پر اپنا کوئی نیا شاہکار یا کام پوسٹ نہیں کرتے، جہاں وہ اب بھی ایکٹو تو نظر آتا ہے لیکن صرف اپنے پرانے کاموں کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News