
الیکشن ٹربیونل؛ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف ریٹرننگ افسران کو نوٹس جاری
پشاور: الیکشن ایپیلٹ ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف 171 اپیلوں پر ریٹرننگ افسران کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔
الیکشن ٹربیونل نے 171 اپیلوں پر ریٹرننگ افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ 40 اپیلوں پر سماعت ہوگی۔
الیکشن ٹربیونل نے بتایا کہ سابق وزیر عاطف خان، شہرام ترکئی، مجاہد علی، سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان، افتخار مشوانی، امیر فرزند، عبدالسلام، میاں عمر، خرم ذیشان، آفتاب عالم اور دیگر کی اپیلوں پر سماعت کل ہوگی۔
6 جنوری کو سابق اسپیکر اسد قیصر، تیمورسلیم جھگڑا، ارباب شیر علی، طفیل انجم، شہرام خان ترکئی، ساجد نواز اور دیگر کی اپیلوں پر سماعت ہوگی۔
اس کے علاوہ 7 جنوری کو علی محمد خان، شاندانہ گلزار، شیر افضل مروت، لیلی زمان، بلنداقبال سمیت 40 اپیلوں سماعت ہوگی جبکہ 8 جنوری کو سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور ظاہر علی شاہ سمیت 40 اپیلوں پر سماعت ہوگی۔
الیکشن ٹربیونل نے مزید کہا کہ 9 جنوری کو قاسم علی شاہ، محمد بہرمند، جاوید شاہ اور محمد غنی سمیت 40 اپیلوں پر سماعت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News