Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہترین اے آئی ماہرین کی تنخواہ کتنی ہے؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

Now Reading:

بہترین اے آئی ماہرین کی تنخواہ کتنی ہے؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
بہترین اے آئی ماہرین کی تنخواہ کتنی ہے؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

بہترین اے آئی ماہرین کی تنخواہ کتنی ہے؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

ایک رپورٹ کے مطابق مشین لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ڈیپ لرننگ کے وہ ماہرین جو چار یا پانچ سالہ پی ایچ ڈی کرنے کے بعد مختلف بہترین کمپنیوں میں ملازمت کر رہے ہیں ان کی تنخواؤں کا ایک اجمالی خاکہ پیش کیا گیا ہے جسے جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

جی ہاں گوگل، اوپن اے آئی، آئی بی این، انتھروپک اور اسی طرح کی دیگر  کمپنیوں نے اپنی رپورٹ میں کچھ عندیہ دیا ہے کہ وہ اے آئی کے بہترین ماہرین کو کتنی تنخواہ دے رہیں ہیں اور یہ شاید کمپیوٹر سائنس کی کسی بھی ماہرین کی کمپنی سے بہت زیادہ ہے۔

سب سے زیادہ تنخوہ اوپن اے آئی کمپنی دے رہی ہے جو چیٹ جی بی ٹی کی مالک ہے رپورٹ کے مطابق جب وہ اپنی کمپنی میں بہت سارے  اے آئی ماہرین کو ملازمت کی پیشکش کرتی ہے تو وہ انہیں 7 لاکھ امریکی ڈالر سالانہ تنخواہ کی آفر کرتی ہے لیکن ڈیمانڈ کی وجہ سے وہ ان کو 8 لاکھ 65 ہزار امریکی ڈالر سالانہ دینے پر بھی رضامند ہوجاتی ہیں اور تنخواہ کی مد میں اتنی رقم دے بھی رہی ہے اور اس کے ساتھ  بہت سارے بنیفٹس اور بونسز بھی دیئے جارہے ہیں۔

اس ضمن میں دوسرے نمبر پر ایمازون ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایمازون اپنے سب سے بہترین اے آئی ماہر کو 7 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر سالانہ کی تنخواہ دے رہا ہے۔

Advertisement

تیسرے نمبر پر گوگل ہے جس نے 5 لاکھ 49 ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ کا اعلان کیا ہے لیکن یہ ان کمپنیوں کے حوالے سے ایک اجمالی خاکہ ہے کہ کیونکہ کوئی بھی کمپنی اپنے ملازمین کی تنخواؤں اور اس طرح کے راز کو فاش نہیں کرتی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چاہے گوگل ہو، ایمازون ہو یا اوپن اے آئی ہو یہ کمپنیاں پہلے ہی بہت امیر ہیں لیکن چھوٹے چھوٹے ادارے اور چھوٹے چھوٹے وینچر کیپیٹل یا سرمایہ کاری سے فروغ پارہے ہیں وہاں پر بھی ہزاروں افراد اے آئی کی جابز کے لیے رابطہ کر رہے ہیں اور ان اداروں میں غیر معمولی فنڈنگ کی وجہ سے ان ملازمین کو شاندار تنخواہیں دی جارہی ہیں ان میں انتھروپک کمپنی سر فہرست ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اس وقت اے آئی کا فروغ بہت تیزی سے ہورہا ہے جس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ مستقبل میں کم از کم دو تین سال تک اس شعبے میں سب سے زیادہ تنخواہیں دی جائے گی اور اس طرح کی فرم میں کام کرنے والے ماہر افراد بہت زیادہ پیسے کما سکیں گے۔

لیکن یہ بات یہی ختم نہیں ہوتی، صحت عامہ کے اسپتال، سائنسی تحقیق، مالیاتی اور انتظامی ادارے بھی اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں اور بے تحاشہ رقم خرچ کر رہے ہیں۔

ایک سروے کے مطابق صرف امریکا ہی میں گزشتہ برس 33 ہزار 5 سو اے آئی کے ماہرین کی گنجائش تھی جبکہ توقع ہے 2024 میں ان کی تعداد میں اکیس فیصد اضافہ متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر