Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 9،308 ہوگئیں

Now Reading:

کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 9،308 ہوگئیں
کوروناوائرس

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا بہت بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثر افراد کی تعداد 227،764 ہو گئی ہے۔

پوری دنیا میں کورونا وائرس سے اب تک 9،308 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ  سے زاہد ہو چکی ہے جن میں سے 85 ہزار سے زاہد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس وائرس سے دنیا کا کوئی ملک محفوظ نہیں رہ سکا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب جدید ملک امریکا اور یورپ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک ہی روز میں 41 کے بعد 150 ہوگئی ہے۔

امریکا میں کورونا کے 1،770 نئے کیسز سامنے آگئے ہے جبکہ ٹوٹل 4،152 کیسز ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اٹلی میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 20 ہزار 600 سے زائد ہوگئے اور نیو یورک میں 2،469 کورونا سے لوگ متاثر ہو گئے ہیں۔

جبکہ چین میں ایکٹو کیسز 10 ہزار سے بھی کم رہ گئے ہیں۔

خطرے کی بات یہ ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہر ایک گھنٹے میں 50 لوگ اس وبا کا شکار ہو رہے ہیں۔

مسلم ممالک نے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدامت کیے

Advertisement

ایران کی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے ہر 10 منٹ میں ایک شہری کی موت ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1135 ایرانی شہری اب تک کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کے 1192 نئے کیسز بھی سامنےآئے جس کے بعد ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 361 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 451 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2 افراد کی اس وائرس سے موت بھی واقع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 5 لوگ صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر