Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

Now Reading:

انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے 1 ہزار 996 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 625 مسترد ہوئے۔

دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے 2 ہزار 620 کاغذات جمع کرائے جن میں سے 1 ہزار 996 کاغذات نامزدگی منظور ہوئے جبکہ جبکہ 625 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوگئے۔

قومی اسمبلی کی نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں نے 843  کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جن میں سے 598 کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 245 مسترد ہوئے۔

صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پی ٹی آئی نے 1 ہزار 777 کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے ایک ہزار 398 کاغذات نامزدگی منظور جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 379 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

Advertisement

 پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر تحریک انصاف نے 769 کاغذات جمع کرائے،جن میں سے 601 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور، جبکہ168مستردہوئے ۔

اسی طرح سندھ اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے 424 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے 346 کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 77 مسترد ہوئے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے 495  پی ٹی آئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جن میں سے 414 کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ81 کے مستر دہوئے۔

بلوچستان اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے 90 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے37  کے کاغذات منظور جبکہ 53 مسترد ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر