Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس : حکومت افواہوں کے خلاف سرگرم

Now Reading:

کورونا وائرس : حکومت افواہوں کے خلاف سرگرم
کورونا وائرس

چینی شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس دنیا بھر میں خوف اور دہشت کی علامت بن چکا ہے۔

دنیا بھر میں  کورونا وائرس سے متاثرہ  افراد کی افراد کی تعداد  2 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 9 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

ایک طرف وائرس سے بچاؤ کے عالمی ادارہ صحت سمیت مختلف طبی اداروں اور ڈاکٹروں کی جانب سے  بار بار ہاتھ دھونے ، کھانستے وقت منہ ڈھانپنے اور گھر میں رہنے جیسی احتیاطی تدابیر اختیار  کرنے  کے مشورے دیے جارہے ہیں ۔

کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 9،308 ہوگئیں

دوسری جانب سوشل میڈیا  پر افواہوں کا بازار بھی گرم ہے اور اکثر لوگ غلط طبی مشورے بلا تحقیق و تصدیق کے شیئر کررہے ہیں جس سے صحت  اور جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔

Advertisement

ایسے میں حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا  پر آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں لوگوں بتایا جارہا ہے کہ کون سے طبی مشورے درست ہیں اور کون سے افواہ ہیں۔

ایک  افواہ یہ عام ہے کہ یہ مہلک وائرس گرمی کے موسم میں  نہیں پھیلتا جبکہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔یہ بھی ایک افواہ ہے کہ ماسک کا استعمال کورونا سے بچاؤ کا موثر طریقہ ہے۔

Advertisement

ایک یہ افواہ بھی عام ہے کہ گرم پانی سےنہانے اور ہاتھ دھونے سے وائرس ہلاک ہوجاتا ہے یا پھر یہ کہ کورونا وائرس مکھیوں سے پھیلتا ہے یا یہ کہ کورونا لاعلاج مرض ہے۔

ایک افواہ یہ بھی عام ہے کہ پیاز، ادرک اور لہسن کےاستعمال سے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ  ابھی تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے۔

Advertisement

ایک بہت ہی اہم افواہ یہ عام ہے کہ اس مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے صرف شادی ہالز اور ہوٹلز وغیرہ پہ تقاریب کرنے کرنے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے اور گھروں میں شادی و دیگر تقاریب منعقد کی جاسکتی ہیں جبکہ کسی بھی جگہ پر زیادہ  لوگوں کا اکٹھا ہونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر