Advertisement
Advertisement
Advertisement

مائیکل وان اور ہرشا بھوگلے صائم ایوب سے متاثر، مستقبل کا سپر اسٹار قرار دے دیا

Now Reading:

مائیکل وان اور ہرشا بھوگلے صائم ایوب سے متاثر، مستقبل کا سپر اسٹار قرار دے دیا
صائم ایوب

مائیکل وان اور ہرشا بھوگلے صائم ایوب سے متاثر، مستقبل کا سپر اسٹار قرار دے دیا

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان اوپننگ بلے باز صائم ایوب ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں ہی مستقبل کے سپر اسٹار قرار دے دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سڈنی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور دوسری اننگز میں بھی زیادہ رنز نہ بناسکے۔

تاہم انہوں نے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون جیسے خطرناک بولرز کے خلاف ان کی ہی سرزمین پر دلیرانہ انداز میں مختصر بیٹنگ کرکے  بھی خوب پذیرائی حاصل کی۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر جاری اپنے بیان میں صائم ایوب کو مستقبل کا سپر اسٹار قرار  دے دیا۔

بھارتی کمنٹیٹر اور ہوسٹ ہرشا بھوگلے نے  بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ   صائم ایوب کو دیکھ کر واقعی مزہ آرہا ہے، اس کے بارے میں کچھ کہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ صائم ایوب نے 53 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر