Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپین کے بزنس مین کی نگران وزیر اعظم سے ملاقات

Now Reading:

اسپین کے بزنس مین کی نگران وزیر اعظم سے ملاقات

اسپین کے بزنس مین کی نگران وزیر اعظم سے ملاقات

اسپین کے معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نے نگران وزیر اعظم انور الحق کاکڑ سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے اسپین کے معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نے اسلام آباد پی ایم ہاؤس میں نگران وزیر اعظم انور الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں چوہدری امانت حسین مہر نے انوار الحق کاکڑ کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی زبردست نمائندگی کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعظم نے ملکی  پالیسیوں کا بھرپور دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری کے ثمرات بھی حکومتی پالیسیوں کے باعث سامنے آئے۔ ملاقات میں چوہدری امانت حسین مہر نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں، ملک میں سرمایہ کاری کے خواہش مند اوور سیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی۔

چوہدری امانت حسین مہر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں اوور سیز پاکستانیوں کا کردار ہمیشہ قابل تعریف رہا، حکومت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کرنے کے لیے مزید سہولیات فراہم کرے۔

Advertisement

ملاقات میں چوہدری امانت حسین مہر نے نگران وزیر اعظم انور الحق کاکڑ کو دورہ اسپین اور یورپ کی دعوت بھی دی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر