Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس اپ ڈیٹس کے لیے حکومت نے ویب سائٹ تشکیل دے دی

Now Reading:

کورونا وائرس اپ ڈیٹس کے لیے حکومت نے ویب سائٹ تشکیل دے دی
ویب سائٹ

وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی ہر لمحہ اپ ڈیٹس کے لئے باضابطہ طور پر ویب سائٹ تشکیل دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اور مصدقہ اطلاعات پہنچانے کیلئے حکومت پاکستان نے سرکاری ویب سائٹ تیار کرلی ہے۔

سول اداروں کے ساتھ مل کر تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے بتایا کہ http://covid.gov.pk پر عوام پورے پاکستان میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کرسکیں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبلمیجر جنرل بابر افتخار کا  کورونا وائرس سے متعلق پیدا ہونے والی صورتحال پر کہنا ہے کہ یہ ایک صبر آزما مرحلہ ہے اور انشاءاللہ ہم مل کر اس پہ قابو پائیں گے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان ، وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  کورونا وائرس   سے متعلق  حکومت  اور فوج کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات  کے حوالے سے  بروقت اور درست آگاہی کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے  جس میں فوج سمیت تمام سول ادارے شامل ہیں۔

میجر  جنرل بابر افتخار نے کہا کہ  افواج پاکستان پہلے دن سے حکومت کے ساتھ کام کررہی ہے۔ آرمی چیف نے سول اداروں کی ہر ممکن مدد  کرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تینوں افواج کی میڈیکل ٹیموں کو تیار کردیا ہے۔پاک فوج ایئر پورٹس پر اسکریننگ کی مشترکہ نگرانی کرے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس کے بعد ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی اور وزیر اعظم کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج پوری طرح تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر