Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر کے گلوکار آن لائن کنسرٹ کرنے لگے

Now Reading:

دنیا بھر کے گلوکار آن لائن کنسرٹ کرنے لگے
گلوکار آن لائن کنسرٹ

کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر برا اثر پڑا لیکن اب اس کا حل نکال لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میوزک انڈسٹری کی بات کی جائے تو بڑے بڑے فنکاروں کے کنسرٹس بھی منسوخ کیے جاچکے ہیں

جہاں لوگوں نے خود کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے وہیں اب کئی نامور گلوکار مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹس کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اجتماعات اور تمام ایونٹس بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

Advertisement

https://youtu.be/kvsrdGb3Op8

کئی گلوکاروں نے اپنے مداحوں کے لیے انسٹاگرام اور فیس بک پر لائیو کنسرٹ کیا تاکہ ان کے مداح گھر بیٹھے بھی محظوظ ہوسکیں۔

https://www.instagram.com/p/B93D4rzpYW4/?utm_source=ig_web_copy_link

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آن لائن کنسرٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گلوکار پر سجاد علی نے ٹوئٹر پر 41 سیکنڈ کا ایک و یڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا کی موجودہ حالت کے پیش نظر انہوں نے آن لائن کنسرٹس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سجاد علی نے کہا کہ اگر وہ اور ان کے کروڑوں فینز گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تو کیا کانسرٹس نہیں ہوں گے؟

انہوں نے اپنے سوال کا خود ہی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کانسرٹس تو ہوں گے، اب آن لائن کانسرٹس ہوں گے۔

گلوکار نے کہا کہ آئیے کمرشل شوز آن لائن کر کے ایک انقلاب لاتے ہیں۔

Advertisement

سجاد علی نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’Music Revolution‘ کا استعمال بھی کیا

سجاد علی نے اختتام میں ہیش ٹیگ ’SajjadAliOnline‘ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں سے گانے کی فرمائش کرنے کا بھی کہا۔

سجاد علی کی صاحبزادی زاؤ علی نے بھی والد کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 452 لوگ متاثر ہو گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر