
سال کی پہلی ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز
کراچی: پاکستان کو پولیو وائرس سے نجات دلانے کے مشن کے تحت رواں سال کی پہلی ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے 30 اضلاع میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 14 جنوری تک جاری رہے گی۔
پولیو سے بچاؤ کے قطرے سندھ کے 30 اضلاع میں 10.3 ملین بچوں کو پلائے جائیں گے۔
37 ہزار سے زائد پولیو رضا کار انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے جبکہ مہم کے دوران 4 ہزار 225 سیکیورٹی اہلکار پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے تین کیسز بنوں کے پی اور دو کیسز کا کراچی کے ضلع شرقی سے تھا۔
بعدازاں رواں ماہ ملک کے مختلف اضلاع کے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، پشاور کے 3، حیدر آباد کے 2 اور کراچی شرقی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
اس کے علاوہ کراچی وسطی، کیماڑی اور غربی سے ایک ایک نمونے میں وائرس پایا گیا جبکہ سکھر، کوئٹہ، کوہاٹ اور اسلام آباد کے بھی ایک ایک نمونے میں وائرس رپورٹ ہوا، تاہم تمام نمونوں میں پایا جانے والا پولیو وائرس سرحد پار سے آیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی کہ صرف پولیو ویکسینیشن کے ذریعے ہی بچوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، والدین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News