
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے تبدیل ہونے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کا بطور چیف سلیکٹر مستقبل اب خطرے سے دوچار ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کے بعد پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان معاملات بگڑنا شروع ہو چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا آخری اسائنمنٹ ہو سکتا ہے۔
ایک حلقے کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے مستقبل کا فیصلہ دورہ نیوزی لینڈ میں کامیابی سے مشروط ہے، اگر گرین شرٹس نیوزی لینڈ میں کامیاب ہوتی ہے تو پھر وہاب ریاض کی سیٹ کو خطرہ نہیں ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کے متبادل کے طور پر چیف سلیکٹر کے لیے سابق کھلاڑی اظہر علی اہم امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News