Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات اور ناسا کے درمیان خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کے اہم معاہدہ پر دستخط

Now Reading:

متحدہ عرب امارات اور ناسا کے درمیان خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کے اہم معاہدہ پر دستخط
متحدہ عرب امارات اور ناسا کے درمیان خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کے اہم معاہدہ پر دستخط

متحدہ عرب امارات اور ناسا کے درمیان خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کے اہم معاہدہ پر دستخط

متحدہ عرب امارات اور ناسا کے درمیان خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی بلخصوص چاند کے منصوبے کے لیے اہم تعاون کے معاہدے کے اوپر دسخط ہوگئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں دبئی میں واقع محمد بن راشد اسپیس ریسرچ سینٹر اور امریکا کے خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے درمیان ایک بہت اہم معاہدے پر دسخط کیے گئے ہیں جس کے ذریعے آرٹیمز کے چاند پر جانے والے آرٹیمز مشن کے ایک مرحلے میں متحدہ عرب امارات کا خلانورد اس مشن میں شامل ہوگا اور خلا میں جائے گا جبکہ دوسری جانب اس خلائی اسٹشن کے لیے ایئر لوک اور دیگر تعمیرات کے لیے متحدہ عرب امارات کے سائنسدان اپنے فنی خدمات فراہم کریں گے۔

 

محمد بن راشد خلائی مرکز اورناسا کے درمیان یہ ایک بہت وسیع تناظر کا معاہدہ ہے جس کے تحت  متحدہ عرب امارات ناسا کو اگلے اسپیس اسٹیشن کے موڈیولزکی تیاری،  ٹیکنالوجی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔

امارتی انجینئرز اور سائنسدان ناسا کے گیٹ وے اسپیس موڈیولز کے لیے ایئر لوک اور دیگرآلات اور سسٹم کی تیاری کریں گے۔

Advertisement

ناسا کے سربراہ بل لینسن نے اس موقع پر کہا ہے کہ خلاء کے اور خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے لیے یہ ایک بہت اہم معاہدہ ہے اور انہوں نے متحدہ امارات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گیٹ وے اسپیس اسٹیشن کے لیے ایئر لوک ماڈیولز اور دیگر سسٹمز کی تیاری نہ صرف ان سائنسدانوں اور خلا نووردوں کی زندگی کے لیے بہت اہم ہوگی بلکہ وہ مختلف قسم کے سائنسی تجربات اور دیگر سائنسی سرگرمیوں کے لیے بھی معاون ثابت ہوگی۔

دلسچپ بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ آگے تک بھی جاری رہے گا اور کیونکہ کہ چاند پر بھیجے جانے والے ناسا کے نئے مشن آرٹیمز میں متحدہ عرب امارات اس مشن میں ایک ساتھی اور مددگار ملک طور پر سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2020 میں ہی ناسا کے ساتھ  اس معاہدے کے حوالے سے ابتدائی بات چیت کرلی تھی جس کے تحت یہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے امریکی خلائی ادارے ناسا کو آرٹیمز اسپیس مشن کے لیے اپنا وسیع تر تعاون فراہم کیا ہے اس سے قبل یہی ادارہ محمد بن راشد اسپیس ریسرچ سینٹریونیورسٹی اریزونا کے تعاون سے مریخ کی جانب اپنا خلائی جہازروانہ کرچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر