
چھوٹے بچوں میں مسلسل اسکرین دیکھنا کس طرح نقصان کا باعث بن سکتا ہے؟
ماہرین نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ بہت چھوتے بچوں کے لیے مسلسل ٹی وی دیکھنا ان کے رویہ اور برتاؤ کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔
سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ چار سال سے کم عمر کے بچے یعنی ٹوڈلرز اگر مسلسل ٹی وی یا دیگر اسکرین دیکھے تو وہ اپنے اطراف کے ماحول کو سمجھنے سے نہ صرف قاصر رہتے ہیں، دشواری کا بھی سامنا کرتے ہیں بلکہ ان کا رویہ بھی غیر متوازن ہوکر ایبناررمل ہوسکتا ہے۔
جنرل آف امریکن میڈیکل ایسوسیئشن یعنی جاما پیڈیاٹرکس کی حالیہ اشاعت میں فلاڈیلفیا میں واقع ویکسل یونیورسٹی انسٹیوٹ کے سائنسدانوں نے یہ تحقیق شائع کی ہے جس کے لیے انہوں نے ایک بہت بڑے ڈیٹا بیس سے شواہد حاصل کرنے کے بعد خبردار کیا ہے کہ اس عمر میں بہت چھوٹے بچوں میں اسکرین چاہے ٹی وی، لیپ ٹاپ، موبائل یا کمپیوٹر کی اسکرین ہو انہیں مسلسل دیکھنے سے ان کے رویے کے اندر تبدیلی آسکتی ہے۔
اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے یہ عمر ان کی مختلف حسیات کی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے جبکہ ٹی وی یا کوئی بھی اسکرین ان کی بصارت کی حسیات کو اپنی طرف متوجہ رکھتا ہے جبکہ ان کے دیگر حسیات یعنی سونگھنے، سننے، چھکنے اور محسوس کرنے کی جو صلاحتیں ہیں وہ متاثر ہوکر کسی نہ کسی طرح غیر روایتی اور غیر ارادی برتاؤ کی وجہ بن سکتی ہیں۔
سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1400 بچوں کا 2011 سے 2014 کے درمیانی عرصے میں ان کا مطالعہ کیا گیا اور ان کے مختلف حسیات، رویے اور برتاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
سائنسدانوں نے اس تحقیق کے دوران اوسطاً 33 ماہ کے بچوں کے حسیاتی یعنی سینسری احساسات کو نوٹ کیا ہے اوروالدین سے ان کے رویوں کے بارے میں ایک سوال نامے کے ذریعے معلومات بھی اکھٹی کی۔
سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگر ایک سال تک کے بچے ٹی وی یا اسکرین کو دیکھتے رہیں تو ان کے اندرحسیات کا تخمینہ ایک سو پانچ فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ وہ روشنی اور آواز پر تو بہت چوکنا ہوتے ہیں لیکن اپنے لباس، کھانے کا خیال رکھنا اور ٹوتھ برش کرنے جیسے اہم چیزوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں تو اس طرح یہ ان کے رویہ میں ایک اہم تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ تاہم اگر اس کے بعد بھی یعنی عمر بڑھنے کے ساتھ بھی اسکرین دیکھنے کا یہ سلسلہ جاری رہے تو اس کی شرح بڑھتی ہے اور ان کا رویہ مزید بگڑ سکتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ بلخصوص بہت چھوٹی عمرمیں بچوں کو ٹی وی یا ہر طرح کی اسکرین دیکھنے کی عادت کو کنٹرول کیا جانا چاہئے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News