Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2023 میں عمرہ زائرین کی آمد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

Now Reading:

سال 2023 میں عمرہ زائرین کی آمد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
عمرہ

سعودی عرب میں گزشتہ برس 1 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا اور اس دوران انہوں نے یہ اعلان کیا کہ سال 2023 عمرہ زائرین کی تعداد کے لحاظ سے ریکارڈ ساز سال رہا ۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2023 میں 1 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور یہ تعداد 2022 کے عمرہ زائرین کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ تھی۔

وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ 2019 میں سعودی عرب آنے والے زائرین کی سب سے زیادہ تعداد ساڑھے 8 ملین تھی لیکن گزشتہ سال یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ گزشتہ برس میں ساڑھے 13 ملین عمرہ زائرین کی سعادت حاصل کی اور یہ سب بہترین عمرہ سہولیات کی فراہمی کے مربوط اور نقائص سے پاک نظام کے باعث ممکن ہوا۔

Advertisement

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں ہر سال مزید اضافہ ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے 1.3 بلین ڈالر سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

سعودی وزیر حج وعمرہ کے مطابق ان منصوبوں سے عمرہ زائرین کے لیے گنجائش اور سہولیات میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت 21 ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت ہی درخواست دینے والے سوا 5 ہزار پاکستانیوں کو حج پر نہیں بھجوایا جائے گا جب کہ ریگولر حج اسکیم کے تحت 5ہزار 6سو33 درخواست دہندہ حج سے محروم رہ جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ برس کے لئے حج قرعہ اندازی میں 5ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرار پائے تھے تاہم سرکاری ریگولر اسکیم کے عازمین حج کو ایڈجسٹ کرنے کے بجائے رقم واپس کر دی گئی ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر