
پیپلز پارٹی نے این اے 127 لاہور کے صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا
پیپلز پارٹی نے این اے 127 لاہور کے صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی حلقے این اے 127 لاہور کے صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہو گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 127 کے صوبائی پینل میں پی پی 157 سے عدنان گورسی اور پی پی 160 سے میاں مصباح الرحمان جیالے امیدوار ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کے این اے 127 کے صوبائی پینل میں پی پی 161 سے فیصل میر اور پی پی 162 سے منظر علی کھوکھر جیالے امیدوار ہوں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 127 کے صوبائی پینل میں پی پی 163 سے محمد فیاض بھٹی جیالے امیدوار ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News