Advertisement
Advertisement
Advertisement

جے یو آئی کے امیدواروں کو ٹکٹس کس کے دستخط سے جاری ہونگے؟ جواب الیکشن کمیشن میں جمع

Now Reading:

جے یو آئی کے امیدواروں کو ٹکٹس کس کے دستخط سے جاری ہونگے؟ جواب الیکشن کمیشن میں جمع
الیکشن کمیشن

جے یو آئی کے امیدواروں کو ٹکٹس کس کے دستخط سے جاری ہونگے؟ جواب الیکشن کمیشن میں جمع

جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم پر دستخط سے متعلق جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ جے یو آئی ف کے امیدواروں کو ٹکٹ امیر جمیعت مولانا فضل الرحمان کے دستخط سے جاری کیے جائیں گے۔

دوسری جانب جمعیت علماء اسلام نے الیکشن کمیشن سے لیول پلئینگ فیلڈ اور امیدواروں کو سیکیورٹی کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں کہا کہ انتخابی مہم اور انتخابات کے دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور امن وامان قائم رکھنے والے اداروں پر ہو گی۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ الیکشن کے دوران امن و امان قائم رکھنا بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، جے یو آئی کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ ہمارے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو معقول سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ جمعیت علمائے اسلام کو لیول پلیئنگ فیلڈ مل سکے۔

Advertisement

بعدازاں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ الیکشن نہیں ہوسکیں گے، انتخابات کچھ دن مؤخر ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں، الیکشن کمیشن ہماری درخواست پر غور کرے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ نئی حکومت جون میں بجٹ نہیں دے سکےگی، الیکشن میں جانا چاہتے ہیں لیکن ماحول بھی ہونا چاہیے، موجودہ حالات میں کیسے الیکشن مہم چلا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر