Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت نے سینئرجج جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا

Now Reading:

صدر مملکت نے سینئرجج جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا
صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت نے سینئرجج جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظورکرلیا۔ وزارت قانون نے نوٹفکیشن جاری کردیا۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس اعجازالاحسن کا استعفیٰ وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظور کیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے آئین کے آرٹیکل 179 اور 206 (ایک) کے تحت گذشتہ روزاستعفیٰ دیا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہرنقوی کے بعد جسٹس اعجازالحسن نے بھی اپنا استعفیٰ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا تھا۔

جسٹس اعجازالاحسن سپریم کورٹ کی سنیارٹی میں تیسرے سینئرترین جج تھے، موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد رواں سال اکتوبر میں انہیں چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا۔

Advertisement

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سردار طارق مسعود کے بعد سینئر ترین جج تھے تاہم جسٹس سردار طارق مسعود 10 مارچ 2024 کوریٹائر ہورہے ہیں۔

صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزرات قانون نے جسٹس اعجازالاحسن کے استعفیٰ  سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، استعفیٰ 11جنوری سے منظور ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر