Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سمیع خان کا بدلتے موسم پر مزاحیہ تبصرہ وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے با صلاحیت اداکار سمیع خان کا بدلتے موسم پر مزاحیہ تبصرہ وائرل ہو گیا ہے۔

سمیع خان نے انسٹاگرام پر پاکستان کے مختلف شہروں میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں ایک پوسٹ جاری کی، جس میں انہوں نے لکھا مت ڈھونڈو مجھے دنیا کی تنہائی میں، سردی بہت ہے میں ہوں اپنی رضائی میں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، لاہور میں خون جما دینے والی سردی پڑ رہی ہے جبکہ کراچی میں بھی سرد ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سرد ہو گیا ہے، دن بھر تیز اور سرد ہوائیں چلنے لگی ہیں جبکہ رات کے اوقات میں بھی سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔