عمر گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کی وجہ بتادی
فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شکست کی وجہ بتادی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جس طرح کی اس گراؤنڈ کی پچ تھی تو یہاں 200 رنز کا ہدف بھی پورا کیا جاسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہائی اسکورنگ میچز بھی ہوئے ہیں جب کہ یہاں پر گیم کی آگاہی اور حاضر دماغی بہت ضروری ہے جب کہ حفیظ نے میچ سے ایک دن قبل پچ کے حوالے سے بریفننگ دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں جو پچز ہوتی ہیں وہ ڈراپنگ پچز ہوتی ہیں اور یہاں کی پچز کے سائیڈ پر زیادہ گراس ہوتا ہے جب کہ ہم نے یہی پلان کیا تھا کہ جب بھی رننگ کرنی ہو تو پچ کے اوپر رن کریں گے۔
عمر گل کہتے ہیں کہ ایک بڑے اسکور کے لیے اچھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہے اور 200 یا اس سے زیادہ کا رن ریٹ چیس کرنے کے لئے آپ کو 70، 80 رنز کی پارٹنر شپ چاہیے ہوتی ہے جب کہ اچھی پارٹنرشپ کے ساتھ ہی آپ اس طرح کے میچز جیت سکتے ہیں۔
فاسٹ بولنگ نے کہا کہ صائم ایوب نے جس طرح اسٹارٹ لیا تو ہمیں اچھا اسٹارٹ تو ملا لیکن بدقسمتی سے اچھی پارٹنرشپ نہیں ملی۔
نوجوان فاسٹ بولر عباس آفریدی کے ڈیبیو پر عمر گل کا کہنا تھا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ پہلے میں نے پاکستان کی نمائندگی کی اور عباس نے کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب شاہین کو پہلی وکٹ ملی تو اندازہ ہوگیا کہ بال گرپ کررہا ہے جب کہ میں نے عباس سے کہا کہ باقی سب کو بتا دے کہ ہم نے ہارڈ لینتھ کو ہٹ کرنا ہے اور سلو بال کروانے کی زیادہ کوشش کرنی ہے۔
کوچ کہتے ہیں کہ عباس نے ڈومیسٹک میں بھی پرفارم کیا ہوا ہے، انہوں نے درست وقت پر وکٹ دلوائی مگر بدقسمتی سے آخر میں رزلٹ ہمارے حق میں نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی
انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ بال میں آپ کو زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے، ہم نے جو ایک دو کیچز ڈراپ کیے ہمیں اس سے ہی نقصان ہوا اور اگر وہ کیچز ہوجاتے تو پلان یہی تھا کہ 180، 190 تک روک دیں ہدف کو۔
عمر گل نے یہ بھی کہا کہ ہم کافی پرامید تھے کہ جیت جائیں گے مگر ہمیں ایک اچھی پارٹنرشپ نہیں ملی جب کہ حارث رؤف نے سیکنڈ لاسٹ اوور اچھا نکالا۔ ہمارا جو پلان تھا وہ اج نہیں چلا لہذا ہم اس پر بات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس سیریز کا پہلا میچ تھا اور آگے بہتر ہوگا، بابر ہمارا بیسٹ پلیئر ہے اور وہ آؤٹ آف فارم نہیں ہے بس کبھی کبھار آپ کی قسمت ساتھ نہیں دیتی لیکن آج بابر کے اسٹرائیک ریٹ اور بیٹنگ پاکستان کے لئے خوش آئند بات تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
