Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاحیات نااہلی کا فیصلہ انتہائی نا مناسب تھا، اسحاق ڈار

Now Reading:

تاحیات نااہلی کا فیصلہ انتہائی نا مناسب تھا، اسحاق ڈار

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈٓار نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا فیصلہ نا مناسب تھا۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز کے پروگرام تبدیلی میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا فیصلہ انتہائی نامناسب تھا اور مفروضے کی بنیاد پر ایک فیصلہ کیا گیا تھا۔

بول نیوز کے سینیئر اینکر ڈاکٹر دانش کے پروگرام تبدیلی میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ 2011 کو مینار پاکستان سے لانچ کیا گیا تھا، ایک پارٹی لانچ کی گئی اور اس پر انویسمنٹ کی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013 میں شفاف الیکشن ہوئے جبکہ 35 پنکچر کے نام سے بدنام کیا گیا اور 35 حلقوں کی چوری کا الزام لگایا گیا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 126 دن کے دھرنے سے ملک کو اربوں کھربوں کا نقصان ہوا، کیونکہ پاکستانی مارکیٹ ساؤتھ ایشیا میں پاکستانی مارکیٹ نمبر ون پر آ گئی تھی۔

Advertisement

اسحاق ڈار نے کہا کہ 126 دن کے دھرنے سے قبل پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی تھی، ہماری جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد سے اوپر تھی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں اسٹاک مارکیٹ دنیا کی 5 ویں بہترین مارکیٹ بن چکی تھی اور ہم جی 20 میں داخل ہونے کے لیے صرف 4 ممالک دور تھے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سازش نہ کی جاتی تو جمہوریت کا تسلسل چلتا رہتا، اس کی وجہ سے ملک اور قوم نے بڑا نقصان برداشت کیا ہے۔

بول نیوز کے پروگرام تبدیلی میں اسحاق ڈٓار نے کہا کہ نوازشریف اورپارٹی رہنماؤں کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف ہی وزیراعظم کےلیےہمارےامیدوارہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے لیے ابھی نام فائنل نہیں ہوا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی اسمبلیوں میں اپنا حق حاصل کریں گے اور انتخابات میں پنجاب سے اکثریت حاصل کریں گے۔

Advertisement

بول نیوز کے سینیئر اینکر ڈاکٹر دانش کے ایک سوال میں اسحاق ڈار نے کہا کہ فروری کے عام انتخابات میں محدود نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کے حوالے سے مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں کیونکہ کئی آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل ہونا چاہتے تھے، لیکن ان لیگ کو آزاد امیدواروں کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک میں پاکستان مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر