
کترینہ کیف کی نئی فلم باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے میں ناکام
سری رام راگھون کی کرائم تھرلر فلم ‘میری کرسمس’ 12 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی جو کہ ہندی اور تامل میں شوٹ کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ریلیز کے دن ہی تامل اداکار وجے اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی فلم صرف 2 کروڑ روپے کا بزنس کرسکی۔
اطلاعات کے مطابق ‘میری کرسمس’ ایک سنسنی خیز فلم ہے جس کے لئے کافی امیدیں تھیں کہ یہ باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی لیکن ریلیز کے پہلے دن صرف 2.55 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔
یہ فلم دو اجنبیوں کی کہانی بیان کرتی ہے – جو نادانستہ طور پر راستے عبور کرتے ہیں اور بدقسمت واقعات کے بھنور میں ڈوب جاتے ہیں۔
اس فلم میں وجے سیتھوپتی، کترینہ کیف، سنجے کپور اور رادھیکا آپٹے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ اس کی شوٹنگ ہندی اور تامل دونوں زبانوں میں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News