Advertisement
Advertisement
Advertisement

صومالیہ کے ساحل سے امریکی بحریہ کے دو سیلرز لاپتہ

Now Reading:

صومالیہ کے ساحل سے امریکی بحریہ کے دو سیلرز لاپتہ

صومالیہ کے ساحل پر کارروائی کے دوران امریکی بحریہ کے دو سیلرز کے سمندر میں لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ امریکی بحریہ کے دو ملاح جمعرات کی شام سے لاپتہ ہیں، دونوں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشنل سیکیورٹی مقاصد کے لئے ہم اضافی معلومات اس وقت تک جاری نہیں کریں گے جب تک اہلکاروں کی بازیابی کا آپریشن مکمل نہیں ہوجاتا۔

ملاحوں کو امریکہ کے پانچویں بیڑے کے علاقے میں فارورڈ تعینات کیا گیا تھا جو مختلف قسم کے مشنوں کی حمایت کرتا تھا۔

فوج کی ویب سائٹ کے مطابق پانچویں بیڑے کی کارروائیوں کا علاقہ تقریبا 2.5 ملین مربع میل پانی پر محیط ہے اور اس میں خلیج، بحیرہ احمر، خلیج عمان اور بحر ہند کے کچھ حصے شامل ہیں۔

Advertisement

امریکی افواج طویل عرصے سے صومالیہ میں حکومت کے تعاون سے کام کر رہی ہیں اور زیادہ تر شدت پسند الشباب باغیوں کے خلاف لڑنے والی سرکاری افواج کی مدد کے لیے باقاعدگی سے فضائی حملے کر رہی ہیں۔

امریکی افریقی کمان کے مطابق الشباب دنیا میں القاعدہ کا سب سے بڑا اور متحرک نیٹ ورک ہے اور اس نے امریکی افواج پر حملہ کرنے اور امریکی سلامتی کے مفادات کو خطرے میں ڈالنے کی اپنی خواہش اور صلاحیت دونوں کو ثابت کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر