Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیا کی خاتون ایتھلیٹ نے 10 کلومیٹر روڈ ریس میں عالمی ریکارڈ توڑ دیا

Now Reading:

کینیا کی خاتون ایتھلیٹ نے 10 کلومیٹر روڈ ریس میں عالمی ریکارڈ توڑ دیا

کینیا کی خاتون ایتھلیٹ ایگنس نگیٹیچ نے 10 کلومیٹر روڈ ریس میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیا کی ایگنس نگیٹیچ نے اسپین میں ویلینسیا ایبرکاجا روڈ ریس جیت کر 29 منٹ سے بھی کم وقت میں 10 کلومیٹر دوڑنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

کینیا کی اس 22 سالہ کھلاڑی نے 28 منٹ 46 سیکنڈ میں یہ کامیابی حاصل کی اور ایتھوپیا کی ییل مزرف یوہوالاو کا 2022 کے روڈ ورلڈ ریکارڈ کو 28 سیکنڈ سے پیچھے چھوڑ دیا۔

ہم وطن ایماکولیٹ اینینگو نے بھی 29 منٹ سے کم وقت میں 28:57 سیکنڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد نگیٹیچ نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، میں نے اس عالمی ریکارڈ کی توقع نہیں کی تھی۔

Advertisement

“کینین ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ میں اپنے وقت کو بہتر بنانے کے لئے دوڑ لگا رہی تھی کم از کم 29:14 کے آس پاس، لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایک عالمی ریکارڈ بنایا۔

نگیٹیچ نے دو ہفتے قبل خواتین کی ریس میں 14:13 کے ساتھ بیٹریس چیبٹ کے 5 کلومیٹر کے عالمی ریکارڈ کی برابری بھی کی۔

نگیٹیچ نے خواتین کی 10 ہزار میٹر دوڑ میں 29 منٹ 01.03 سیکنڈ کے عالمی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نگیٹیچ نے ستمبر میں صرف خواتین کی ریس میں 29:24 کے وقت کے ساتھ 10 کلومیٹر کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر