
عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پپیرز چھاپنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پپیرز کی چھپائی کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کا مرحلہ بیلٹ پپیرز کی چھپائی تک پہنچ گیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلیٹ پپیپرز کی چھپائی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں عام انتخابات کے لیے بیلیٹ پپیرز کی چھپائی کی منظوری دی گئی اور عام انتخابات میں تقریبا 25 کروڑ بیلیٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن واٹر مارک والے بیلیٹ پیپرز چھاپے گا جبکہ عام انتخابات کے لیے تین پرنٹنگ کمپنیوں سے بیلیٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کے موقع پر پرنٹنگ کارپوریشنز کی سیکیورٹی سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے معذرت کر لی
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News