
زین ملک اُردو میں گانا’ تو ہے کہاں‘ گا کر کتنے خوش؟ بتادیا
عالمی شہرت کے حامل گلوکار اور میوزیشن زین ملک کا تعلق پاکستان سے ہے جنہوں نے امریکہ کے ایک رئیلٹی شو میں جلوہ گر ہوکر نا صرف نام و شہرت حاصل کی بلکہ ’ون ڈائریکشن‘ نامی میوزک بینڈ سے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے حال ہی میں اردو زبان میں ’ تو ہے کہاں‘ گانا گایا ہے ، جوکہ کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
برطانوی گلوکار زین ملک نے پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان کے میوزیکل بینڈ ’اور‘ کے ساتھ مل کر انگریزی کے بجائے اردو زبان میں یہ گانا گایا ، جسے سن کر ان کے مداح نا صرف خوشی سے جھوم اٹھے بلکہ سوشل میڈیا پر یہ گانا خوب وائرل بھی ہوا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
امریکی میوزک اور انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ بل بورڈ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے زین ملک نے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے اسے خوشگوار تجربہ قرار دیا۔
زین ملک نے کہا کہ جب پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ نے مجھ سے رابطہ کیا اور اپنے گانے ’تو ہےکہاں‘ میں کام کرنے کیلئے کہا تو میں بہت خوش ہوا کیونکہ یہ گانا مجھے خود بہت پسند ہے۔
زین ملک نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزیدکہا کہ مجھے یہ امید ہے کہ میرا اردو زبان میں گایا گیا یہ گانا میرے تمام مداحوں کو بے حد پسند آئے گا۔
زین ملک نے اس گانے کا کچھ حصہ اپنی آواز میں اپنے ریکارڈنگ روم میں ریکارڈ کیا ہے، جسے بعد ازاں ’اور‘ بینڈ کے گلوکار رافع، اسامہ اور احد کے گائے ہوئے گانے کے ساتھ ایڈیٹ کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی بینڈ ’اور‘ نے کچھ ماہ قبل اپنے گانے ’تو ہے کہاں‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھولیا تھا۔ ان کی اس میوزک ویڈیو کو اب تک 92 ملین ویوز مل چُکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News