Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریٹرننگ افسر کے دفتر پر دھاوا؛ 100 سے زائد افراد کے خلاف دہشتگردی سمیت تین مقدمات درج

Now Reading:

ریٹرننگ افسر کے دفتر پر دھاوا؛ 100 سے زائد افراد کے خلاف دہشتگردی سمیت تین مقدمات درج
ریٹرننگ افسر کے دفتر پر دھاوا

ریٹرننگ افسر کے دفتر پر دھاوا؛ 100 سے زائد افراد کے خلاف دہشتگردی سمیت تین مقدمات درج

رحیم یار خان میں پی ٹی آئی امیدوار کا حامی وکلاء اور مشتعل ہجوم سمیت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر ہلہ بولنے میں ملوث 100 سے زائد افراد کے خلاف دہشتگردی سمیت تین مقدمات درج کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں پی ٹی آئی امیدوار کا حامی وکلاء اور مشتعل ہجوم سمیت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفترہلہ بولنے، ریٹرنگ افسران اور انتخابی عملے کو یرغمال بنانے اور فائرنگ کے واقعے میں ملوث 100 سے زائد افراد کے خلاف دہشتگردی سمیت تین مقدمات درج کر لیے گئے۔

درج مقدمات میں کہا گیا کہ وکلاء زبردستی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں داخل ہوئے، فائرنگ کی اور تالے توڑے، مشتعل افراد نے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر پر حملہ کیا، دیگر ریٹرننگ افسران کو دھکے دیے گریبان پکڑا کپڑے پھاڑے اور زدوکوب کیا۔

حلقہ پی پی 261 کے پی ٹی آئی امیدواروں سمیت 12 افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  وکلاء کی گرفتاریوں کیلئے رات گئے سے اب تک جگہ جگہ پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار ممتاز مصطفیٰ نے این اے 171 رحیم یارخان نے آر او آفس پر مسلح ساتھیوں سمیت دھاوا بول دیا۔

ممتازمصطفی اور ان کے مسلح ساتھیوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے عملے اور انتظامیہ کو یرغمال بنایا گیا۔

امیدوار ممتاز مصطفیٰ تحریک انصاف نظریاتی کا ٹکٹ جمع کروا کر انتخابی نشان بلے باز لینے کا خواہاں تھا۔

آر او کی جانب سے الیکشن کمیشن کا حکم نامہ دکھانے پرممتاز مصطفی نے دھمکیاں دیں، آر او کی جانب سے بارہا سمجھانے پر ممتاز مصطفی سیخ پا ہوگیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

ممتازمصطفی کی جانب سے مسلح ساتھیوں سمیت عملے کو کئی گھنٹے یرغمال بنایا گیا۔ امیدوار ممتاز مصطفی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے نوٹس لے کر صوبائی الیکشن کمشنر اور امیدوار کو تحقیقات کے لیے اسلام آباد طلب کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر