
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں سوئنگ کی وجہ سے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
قومی ٹی ٹوئںٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچوں میں ٹاس جیتنے کے باوجود بولنگ کروانے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔
دوسرے میچ میں اپنے فیصلے سے متعلق شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ سوئنگ کیلیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا مگر فائدہ نہیں اٹھا سکے، ہم پہلے 19 اوورز میں جدوجہد کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم چند وکٹیں اڑا دیتے تو حریف ٹیم کے ٹوٹل کو 180-170 تک محدود کیا جا سکتا تھا تاہم آغاز اس طرح نہیں ہوا جیسا ہم چاہتے تھے۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آخری 10 اوورز میں اچھی بولنگ کی مگر پہلے 10 اوورز میں ہم جدوجہد کرتے رہے، حارث رؤف اور عباس آفریدی نے اچھی بولنگ کی۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے،
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے قائم مقام کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ بیٹ کے ساتھ کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا مگر پاکستان نے بھی کھیل میں واپسی کی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News