
بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 2 مزید مسافروں میں کورونا کی تصدیق
بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 2 مزید مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 28 سالہ فیصل آباد کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا جبکہ گلبہار مالاکنڈ کا رہائشی 25 سالہ مسافر بھی جدہ سے کراچی پہنچا ہے، متاثرہ مسافروں کو کوویڈ 19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ اب تک بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 17 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے، اب تک جے این ون ویریئنٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک جبکہ پانچ مقامی ہیں۔
اس سے قبل بھی بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 6 مزید مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ جے این ون ویریئنٹ سے متعلق محکمہ صحت الرٹ ہے، تمام متاثرہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کرکے سختی سے گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت کی جاچکی ہیں اور سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں بھی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News