
’ جھوم‘ کا بالی وڈ ورژن علی ظفر کو کیسا لگا؟ ردعمل وائرل
پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر کے مشہور گانے ’جھوم‘ کو بالی ووڈ فلم ’ کرک‘ کے لیے نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
علی ظفر کا مقبول ترین گانا “جھوم” بھارتی فلم کا حصہ بن چکا ہے ، جسے گزشتہ روز یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا اور آتے ہی چھا گیا۔
ٹی سیریز نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر بھی اس گانے کو شیئر کیا جسے علی ظفر نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ بہت عمدہ، مجھے یہ پسند آیا‘۔
Good stuff. I like it. #DilJhoom #Jhoom https://t.co/8nIGpKjFSU
Advertisement— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 15, 2024
اس بالی وڈ ورژن ’دل جھوم‘ میں اداکارہ نورا فاتحی اور نامور ایکشن ہیرو ودیوت جموال جھومتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
بالی وڈ فلم “کریک” کے لیے علی ظفر کا یہ گانا نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال اور گلوکار وشال مشرا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دل جھوم بھارتی ورژن :
بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے علی ظفر کی بڑی مداح رہی ہیں اور ان کا گانا ”جھوم” ان کے دل کے قریب رہا ہے۔
علی ظفر کا کہنا ہےکہ وہ شریا گھوشال کے خوبصورت الفاظ کے مشکورہیں ، وہ دورہ حاضر کی سب سے زبردست گلوکارہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شریا گھوشال کی آواز میں اپنے گیت ” جھوم” کا بے صبری سے انتظار ہے اور انہیں مکمل یقین ہے کہ دونوں گلوکار ” جھوم” گانے سے انصاف کریں گے۔
علی ظفر کا جھوم:
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News