
سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان محکمہ انسدادِ دہشت گردی سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں بونگہ حیات روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے بارودی مواد برآمد کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے ایک جزوی تیار شدہ آئی ای ڈی، دو پرائما کارڈ اور ایک ڈیٹونیٹر برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ انسدادِ دہشت گردی کا کہا کہنا ہے کہ دہشت گرد کی شناخت اسامہ فاروق سےنام سے ہوئی جس کا تعلق جام پور سے ہے، گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News