ریما خان نے بالی وڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟
پاکستان فلم انڈسٹری کی سپراسٹار ریما خان نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
نوے کی دہائی میں ریماخان نے نامور فلمساز جاوید فاضل کی فلم ’ بلندی‘ میں مرکزی کردار سے اپنا کامیاب ڈیبیو کیا اور پھر وہ لالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں سے ایک بن کر ابھریں۔
سابق اداکارہ، رقاصہ اور میزبان ریما خان نے حال ہی میں ایک نجی پاکستانی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف مو ضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
اس شو کے میزبان اور نامور اداکار عمران اشرف نے ریما خان سے سوال کیا کہ بالی وڈ سے آفرز آتی ہیں؟ اگر آتی ہیں تو بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
فلم اسٹار نے بتایا کہ بالی ووڈ سے کئی آفرز ہوئی تھیں مگر میرے خیال میں بھارت کے پاس پہلے ہی کئی باصلاحیت فنکار موجود ہیں اس کے باوجود بھی وہ پاکستانی فنکار سے کام لینا چاہتے ہیں۔
ریما خان نے کہا کہ بھارت میں کام کا طریقہ جو میں نے دیکھا ہے اس سے مجھے یہی احساس ہوا کہ عقلمندی اسی میں ہے کہ وہاں نہ جایا جائے، ہماری انڈسٹری چھوٹی ہے لیکن باعث عزت ہے، ایسے محل کا کیا فائدہ جہاں جاکر شرمندگی کا احساس ہو۔
اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو عزت دی جاتی ہے لیکن وہاں کئی ایسے گروپ بھی موجود ہیں جو پاکستانیوں کو بالی ووڈ میں کام کرتے دیکھنا نہیں چاہتے اور ان گروپ کی وجہ سے پاکستانی فنکار کی زندگی کو خطرہ بھی لاحق ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
