Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی طلبہ نے “شمسی توانائی” سے چلنے والی کشتی بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی

Now Reading:

پاکستانی طلبہ نے “شمسی توانائی” سے چلنے والی کشتی بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی

پاکستانی طلبہ نے “شمسی توانائی” سے چلنے والی کشتی بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی

نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) لاہور کی طالبہ فاطمہ اقبال نے شمسی توانائی سے چلنے والی کشتی بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

فاطمہ اقبال نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مذکورہ کشتی کے بارے میں تمام تفصیلات سے لوگوں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جدید اور لگژری واٹر کرافٹ (کشتی) میں جدید قسم کی سہولیات موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پروجیکٹ میں نے اپنے فائنل ایئر کیلئے منتخب کیا تھا تاکہ مستقبل میں پاکستان میں سیاحوں کو آمد و رفت کے جدید اور آسان سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

طالبہ کے مطابق اس کشتی پر 70 لاکھ روپے لاگت آئی ہے اور اسے تیار کرنے میں 6 ماہ کا وقت لگا جبکہ اس میں 6 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

Advertisement

فاطمہ نے کہا کہ اس میں گھومنے پھرنے کے علاوہ مچھلی کے شکار کیلئے بھی تمام سہولیات موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کشتی کا ایسا ماڈل تیار کیا ہے جو دنیا میں کسی بھی خوبصورت اور جدید واٹر کرافٹ کے مقابلہ میں کسی سے کم نہیں، اس میں لگژری کے علاوہ سولر پاور، جی پی ایس سسٹم، اے وی این سسٹم اور ضروری حفاظتی فیچرز جدید مہارت سے استعمال کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر