پاکستان کو ایل این جی کی خریداری میں کامیابی
اسلام آباد: پاکستان کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی خریداری میں کامیابی مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے فروری میں ایل این جی کارگو کی خریداری کا معاہدہ کرلیا ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت سے حکومت معاہدے کے تحت سوکار کمپنی فروری میں کارگو کی فراہمی کرے گی، حکومت سے حکومت کے فریم ورک معاہدے کے تحت SOCAR سے دوسرا ایل این جی کارگو محفوظ کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ فریم ورک معاہدے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ SOCAR PLL کو ماہانہ 1 ایل این جی کارگو کی پیشکش کر سکتا ہے، پی ایل ایل کی جانب سے ان پیشکشوں کو قبول کرنا پاکستان میں ایل این جی کی طلب اور تجارتی تحفظات سے مشروط ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایل این جی کی قابل اعتماد اور مسلسل فراہمی کو یقینی بناتا ہے، تاہم دسمبر 2023 میں اس معاہدے کے تحت پہلے کارگو کی کامیاب ترسیل ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
