پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے قرنطینہ میں بہتر محسوس کرنے کا حل بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ نے سمجای رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے موبائل سے کچھ پُرانا مواد سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
اداکرہ نے انسٹاگرام پر اُردو اور پنجابی کے معروف شاعر منیر نیازی کی شاعری کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ماہرہ نے جو ویڈیو شئیر کی اُس میں منیر نیازی کی مشہور نظم ’ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں‘ پڑھ رہے ہیں اور اُن کے چاہنے والے مشاعرے میں اُن کو سُن رہے ہیں۔
اداکارہ نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ ٓج میں آپ سب کے ساتھ اپنے موبائل فون کا وہ پُرانا مواد شیئر کررہی ہوں جن میں کچھ تصاویر ہیں اور کچھ شاعری ہے جس کو سُن کر آپ بہتر محسوس کر سکتے ہیں۔
ماہرہ خان، کورونا وائرس سے بچاؤ کے 7 طریقے
اُنہوں نےکہا کہ اِس وقت ہم سب قرنطینہ میں ہیں اور ایسے میں اگر آپ منیر نیازی کی نظم ’ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں‘ سُنیں گے تو آپ اِس مشکل مرحلے میں بہت اچھا محسوس کریں گے۔
اس سے قبل اداکارہ نے انسٹاگرام اکاوئنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی تھی جس میں اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ’ایسے وقت میں جب بے چینی بڑھ رہی ہے تو یہ یاد رکھنا کہ ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
ماہرہ خان نے پوسٹ میں لکھا کہ اُمید ہے اور دُعا ہے کہ ہمیں شفا ملے گی انشا اللّہ، تب تک آپ سب اپنی حفاظت کریں۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ ملک میں ایسے وقت میں جب بے چینی اور تشویش بڑھ رہی ہے، کچھ لوگ دیگر افراد سے زیادہ پریشان ہیں، ان حالات میں لوگ اپنا اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔
یاس رہے کہ اداکارہ نے لوگوں سے سوشل آئیسولیشن کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو سے خود کواور دوسروں کوبچائیں، ہاتھوں کودھوئیں۔
Reminder- please practise social isolation as much as possible. This is important. You can save the virus from spreading and save lives.
And wash your hands 🙏🏼
Hoping and praying for the world to get better, inshAllah. #CoronavirusOutbreak #coronavirusinpakistan— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) March 17, 2020
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 468 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
