Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پر ایرانی میزائل حملے کے بعد امریکہ کا ردعمل

Now Reading:

پاکستان پر ایرانی میزائل حملے کے بعد امریکہ کا ردعمل
پاکستان پر ایرانی میزائل حملے کے بعد امریکہ کا ردعمل

پاکستان پر ایرانی میزائل حملے کے بعد امریکہ کا ردعمل

امریکہ نے پاکستان سمیت 3 ممالک پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت کردی۔

امریکہ نے ایک بار پھر ایران کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر قرار دے دیا ہے جب کہ پاکستان پر ایرانی میزائل حملے کے بعد امریکہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے تین ہمسایہ ممالک کی خود مختار سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ ایران خطےمیں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے، ایک طرف ایران دہشت گردی اور عدم استحکام پھیلا رہا ہے تو دوسری طرف وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا دعویدار ہے۔

Advertisement

میتھیو ملر کہتے ہیں کہ ایران کی وجہ سے ہی امریکہ عراق میں موجود ہے جب کہ چین نے بھی ایران اور پاکستان سے علاقائی استحکام برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کو ایران نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی بِلا اشتعال فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان نے ایران کے میزائل حملے کے جواب میں ’’آپریشن مرگ بر سرمچار‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے آج صبح ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 پاکستان نے ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، انٹیلی جنس بیسڈ پاکستانی آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے جب کہ مرگ بر سرمچار آپریشن انتہائی مربوط اور فوجی حملہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر