Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں غزہ پر قبضہ کرکے وہیں رہنا چاہیے، اسرائیلی وزیر کی ہرزہ سرائی

Now Reading:

ہمیں غزہ پر قبضہ کرکے وہیں رہنا چاہیے، اسرائیلی وزیر کی ہرزہ سرائی

اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر نے فلسطین کے حوالے سے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ پر قبضہ کرکے مستقبل بنیادوں پر وہیں رہنا چاہیے۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک بار پھر غزہ پر قبضے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر قبضہ کرکےاپنی فوج کو وہیں رکھنا چاہیے۔

ایتمار بن گویر نے اسرائیلی چینل 13 کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت اور افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر قبضہ کریں اور 3 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے بعد بھی وہاں موجود رہیں۔

انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کے پاس دو راستے ہیں۔ ان کی تجویز کو اپنا کر غزہ کی پٹی پر مستقل طور پر قبضہ کر لیں یا وزیر دفاع کے منصوبوں پر عمل کریں۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر غزہ کی پٹی میں موجود تمام فلسطینیوں کو بے گھر کرکے وہاں قبضہ کرنے کی حمایت کرچکے ہیں اور ان کے اس بیان پر امریکا، یورپ اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ عرب ممالک کی جانب سے شدید ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر بینی گینٹز نے حال ہی میں وزیر اعظم نیتن یاہو سے کہا تھا کہ وہ ’وار کیبنٹ‘ کی تجویز پرعمل کرتے ہوئے غزہ کی حکمرانی کے معاملے کے ساتھ ساتھ رفح کراسنگ، صلاح الدین (فلاڈیلفیا) کے محور کے معاملے پر بات چیت کریں اورغزہ کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے وہاں پر اسرائیلی فوج تعینات کریں۔

انہوں نے لبنان کے ساتھ سرحد پر صورتحال کے حوالے سے سفارتی مذاکرات کے لیےٹائم لائن مقرر کرنے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ بن گویرکا شمار اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزراء میں ہوتا ہے۔ وہ کنیسٹ کی “یہودی پاور” پارٹی کے سربراہ ہیں جب کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی آباد کاروں کے پرزور حامی اور فلسطینی ریاست کے سخت خلاف سمجھے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر