Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں گمشدہ بلوچوں کی نوٹنکی لگانے والے بے نقاب ہوگئے، جان اچکزئی

Now Reading:

اسلام آباد میں گمشدہ بلوچوں کی نوٹنکی لگانے والے بے نقاب ہوگئے، جان اچکزئی
جان اچکزئی

اسلام آباد میں گمشدہ بلوچوں کی نوٹنکی لگانے والے بے نقاب ہوگئے، جان اچکزئی

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں گمشدہ بلوچوں کی نوٹنکی لگانے والے بے نقاب ہوگئے۔

جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو بھرپور جواب دیا، پاک افواج نے آرمی چیف کی قیادت میں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، اس پر پوری قوم اور خاص کر اہل بلوچستان ان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کے اس ایکشن سے بھارت کی دہشت گردی کا نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا، اسلام آباد میں گمشدہ بلوچوں کی نوٹنکی لگانے والے افراد بھی بری طرح بےنقاب ہوگئے، اسلام آباد میں بلوچ خواتین کا بھارت میں تیار ہونے والا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوگیا۔

نگران وزیر نے کہا کہ ہم بار بار کہہ رہے تھے کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل ہورہا ہے، ماہ رنگ بلوچوں سے محبت کرنے والی پاکستانی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں بے نقاب ہوگئی، ماہ رنگ کے جھوٹ کا پردہ خود اس کی پریس کانفرنس سے اٹھ گیا، ماہ رنگ کا دعوی تھا کہ ایران میں مرنے والے دہشت گردوں کے لواحقین اسلام آباد کے کیمپ میں موجود ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ایران نے بھی پاکستان کے جوابی حملہ میں دہشت گردوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے، ماہ رنگ نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔

جان اچکزئی نے مزید کہا کہ علیحدگی پسند اور دہشتگرد تنظیموں کے افراد ایران میں بھارت سے ساز باز کر کے پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے تھے، ماہ رنگ کے سہولت کار بھی اپنے قومی اداروں اور فورسز کو بدنام کرنے پر پیش پیش تھے، میں ان سے سوال کرنا چاہتا ہوں کیا وہ لوگ بھی پاکستان دشمن قوتوں کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں، اگر وہ گمراہی کا شکار تھے تو خلوص دل سے قوم سے معافی مانگ لیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر