چیف الیکشن کمشنرکا لاہور میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملےکا نوٹس
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے لاہورمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شکایت پر ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
پڑھیں؛ بم پھینکنے کا مقدمہ درج
اس کے بعد پی پی 162 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کے انتخابی دفتر پر پٹرول بم پھینکنے سے متعلق مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پی پی 162 میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکے انتخابی دفتر پر پٹرول بم پھینکنے کے معاملے پرمنظرعباس کھوکھرکے بیٹے کی مدعیت میں 10 نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ ستو کتلہ پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پی پی پی الیکشن آفس پر حملے اور کراچی میں پارٹی کی کارنر میٹنگ پر فائرنگ کی مذمت کی تھی۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھی این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملے مذمت کی تھی۔ انھوں نے بیان میں کہا کہ چند پیپلز پارٹی مخالف لوگوں نے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا ہے، این سے 127 لاہور میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
