
عبدالعلیم خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 اور پی پی 149 میں بڑی سیاسی کامیابیاں
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 اور پی پی 149 میں بڑی سیاسی کامیابیاں مل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق اراکین پنجاب اسمبلی نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے دونوں حلقوں میں ساتھ دینے کا وعدہ کر دیا؛ این اے 117 میں سابق ایم پی اے سید گل آغا جبکہ پی پی 149 میں سابق ایم پی اے حاجی اعجاز حسین ان کو سپورٹ کریں گے۔
عبدالعلیم خان نے قومی و صوبائی حلقوں میں انتخابی سرگرمیوں میں تیزی کر دی اور جگہ جگہ دفاتر کھول دیے۔
دونوں حلقوں میں عبدالعلیم خان نے سابق اراکین پنجاب اسمبلی کے ساتھ دینے پر شکریہ کیا اور کہا کہ میرے نزدیک اولین ترجیح علاقے کی ترقی اور شہریوں کو سہولتیں دینا ہے، صاف پانی بہتر ماحول اور جدید سہولتیں ہر شہری کا بنیادی حق ہے، دونوں حلقوں میں مسلم لیگ ن کے اتحاد سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے 117 کی پی پی 145 میں سمیع اللہ خان اور 146 میں غزالی بٹ ہمارے امیدوار ہیں، پی پی 149 کی قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 119 پر مریم نواز کو کامیاب کروائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News