Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی

Now Reading:

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی

موجودہ نظام کے تحت سویلین کا کورٹ مارشل ہوسکتا یا نہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کی آئندہ سماعت ایک ماہ بعد ہوگی۔ 

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی جانب سے تحقیقات کیلئے مزید مہلت دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی مین تین رکنی بنچ نے سماعت کی جبکہ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے فیض دھرنا فیصلے پرعملدرآمد رپورٹ پیش کر دی جبکہ دھرنا کیس کے ٹی او آر میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کمیشن کو مزید ایک ماہ کی توسیع دی گئی ہے، جس پرچیف جسٹس پاکستان نے پوچھا کہ دھرنا کمیشن کا کام کب مکمل ہوگا؟

اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن 14 فروری کو کام مکمل کرے گا، جس پرعدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے کمیشن اپنا کام کرے۔

Advertisement

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے گیارہ والیمزپرمشتمل عملدرآمد رپورٹ سربہ مہرلفافے میں جمع کرائی، الیکشن کمیشن کی رپورٹ یکم نومبر2023 کے حکم کے تناظرمیں جمع کرائی گئی ہے۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیکر مناسب حکم جاری کیا جائے گا، فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی کارروائی مقررہ دو ماہ میں مکمل نہیں ہوسکی، اٹارنی جنرل کے مطابق کمیشن 14فروری تک تحقیقات مکمل کرلے گا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کی آئندہ سماعت ایک ماہ بعد ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر