Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزانہ صرف ایک لونگ کھانا آپ کو کیسے فائدے پہنچا سکتا ہے

Now Reading:

روزانہ صرف ایک لونگ کھانا آپ کو کیسے فائدے پہنچا سکتا ہے
روزانہ صرف ایک لونگ کھانا آپ کو کیسے فائدے پہنچا سکتا ہے

روزانہ صرف ایک لونگ کھانا آپ کو کیسے فائدے پہنچا سکتا ہے

لونگ گرم مصالحے میں موجود ایک انتہائی صحت بخش مصالحہ ہے جس کا استعمال صدیوں سے کھانے میں خوشبو اور ذائقے کے ساتھ کئی امراض میں بطور دوا بھی کیا جارہا ہے۔

لونگ کا ذائقہ قدرے میٹھا دارچینی سے ملتا جلتا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے میٹھے اور نمکین دونوں طرح کے پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس کا مزاج گرم ہوتا ہے تاہم یہ ننھا سا لونگ اپنے اندر صحت کے بیش بہا خزانے رکھتا ہے۔لانگ کو ثابت استعمال کریں یا اس کا تیل یہ ہر صورت میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

 لونگ میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو آپ کے جسم کو طاقتور غذائی اجزاء بھی فراہم کرتی ہیں یہ بیماریوں اور انفیکشن سے بچا سکتی ہے۔ جبکہ یہ عمل انہضام کی صحت کے لیے حیرت انگیز ہے۔ جوڑوں کا درد ہو، متلی کا احساس ہو۔ اپھارہ یا دانتوں کا درد چھوٹا سا لونگ بڑے کام کر دکھاتا ہے۔

یہ حیرت انگیز مصالحہ کولیسٹرول، بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھنے، ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے اور امراض قلب اور کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بہت سے فوائد رکھتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف ایک لونگ چبانا آپ کی صحت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

روزانہ ایک لونگ چبانے کے فائدے

Advertisement

صبح کے وقت لونگ چبانے سے تھوک کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جس سے ہاضمے میں مدد ملتی ہے۔ لونگ متلی اور تیزابیت کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

لونگ سوزش کش اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے لئے جانا جاتا ہے، جو مجموعی صحت کو فروغ دیتا ہے۔

لونگ میں نہ صرف سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہیں بلکہ یہ جگر کی صحت کو بڑھانے،  ہاضمے میں مدد، قبض سے نجات اور قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

لونگ کو جوڑوں کے درد کو دور کرنے والے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے  اس لیے روزانہ خالی پیٹ 1-2 لونگ چبا کر اس کے صحت سے بھرپور فوائد حاصل کر سکتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر