Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی بحریہ کے دو اہلکار سمندی حملے میں ہلاک

Now Reading:

امریکی بحریہ کے دو اہلکار سمندی حملے میں ہلاک

امریکی فوج نے صومالیہ میں سمندری حملے میں ہلاک ہونے والے 2 نیوی اہلکاروں کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بحری جہاز پر سوار ہونے اور ایرانی ساختہ اسلحہ ضبط کرنے کے مشن کے دوران گم ہونے والے بحریہ کے دو نیوی اہلکاروں کو بچانے کے لیے 10 روز سے جاری تلاش ختم ہو گئی ہے اور اب ان ملاحوں کو مردہ سمجھا جا رہا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تلاش کا عمل اب بحالی کی کوشش میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سینٹرل کمنڈ نے نیوی اہلکاروں کے نام جاری نہیں کئے ہیں۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ امریکا، جاپان اور اسپین کے بحری جہازوں اور طیاروں نے فلیٹ نیومیرولوجیکل میٹرولوجی اینڈ اوشنوگرافی سینٹر، امریکی کوسٹ گارڈ اٹلانٹک ایریا کمانڈ، یونیورسٹی آف سان ڈیاگو- اسکرپٹس انسٹی ٹیوٹ آف اوشینوگرافی اور آفس آف نیول ریسرچ کی مدد سے 21 ہزار مربع میل سے زائد علاقے کی مسلسل تلاشی لی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ایرک کریلا نے کہا کہ ہم اپنے دو نیول اسپیشل وارفیئر جنگجوؤں کی ہلاکت پر سوگ مناتے ہیں اور ہم ان کی قربانیوں اور مثال کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Advertisement

جنرل ایرک کریلا نے کہا کہ اس دوران ہماری دعائیں سیلز کے اہل خانہ، دوستوں، امریکی بحریہ اور پوری اسپیشل آپریشنز کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

حکام کے مطابق 11 جنوری کے حملے میں یمن میں حوثی باغیوں کے لیے غیر قانونی ایرانی ساختہ ہتھیار لے جانے والے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب ٹیم جہاز پر سوار ہو رہی تھی تو ان میں سے ایک نیوی اہلکار سمندر میں ڈوب تھا جسے بچانے کے لیے اس کا ساتھی سمندر میں کودا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر