Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں 7.2 شدت کا زلزلہ، بھارت بھی لرز اُٹھا

Now Reading:

چین میں 7.2 شدت کا زلزلہ، بھارت بھی لرز اُٹھا

چین میں آج 7.2 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، جبکہ زلزلے کے جھٹکے بھارت میں بھی محسوس کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے نیشنل سینٹر آف سیسمولوجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز زمین سے 80 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

دہلی اور گردونواح کےعلاقہ میں آج دیر شام زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ چین کے صوبے سنکیانگ کے جنوبی حصے میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دہلی اور این سی آر میں آخری بار 11 جنوری کو 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کا مرکز کابل سے 241 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس سے قبل آج جنوب مغربی چین کے دور دراز اور پہاڑی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس میں 47 افراد دب گئے تھے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق علاقے سے 200 سے زائد افراد کو فوری طور پر نکال لیا گیا ہے۔

Advertisement

سرکاری خبر رساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 51 منٹ پر صوبہ یوننان کی ژینشیونگ کاؤنٹی میں پیش آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر