Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’کوئی بھی جماعت سیاسی گولڈن نمبر لےسکتی ہے، ورنہ مخلوط حکومت بنے گی‘‘

Now Reading:

’’کوئی بھی جماعت سیاسی گولڈن نمبر لےسکتی ہے، ورنہ مخلوط حکومت بنے گی‘‘
راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی بھی جماعت سیاسی گولڈن نمبر لے سکتی ہے تو ٹھیک ورنہ مخلوط حکومت بنے گی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ نوید بھٹی نے میری حمایت کا اعلان کیا ہے، میں ان کا مشکور ہوں انہوں نے میری حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے پیپلز پارٹی بہت بہتر رزلٹ دے گی، پیپلز پارٹی پنجاب میں اس بار سرپرائز دے گی، خطہ پوٹھوہار میں ہم نے جو اپنے امیداوار کھڑے کیے ہیں وہ بہت بہتر حالت میں ہیں، پنجاب میں جب سے چیئرمین صاحب نے کیمپیئن کی ہے امیدوار بنے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس بار بہت بہتر اپنی الیکشن مہم چلا رہی ہے نتائج بہت بہتر ہونگے، الیکشن سب نے اپنا اپنا لڑنا ہے، گولڈن نمبرز آئیں تو حکومت اپنی بنتی ہے اور اگر گولڈن نمبرز نہ آئیں تو اتحاد کی حکومت بنتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک تجربہ کار پارٹی ہے، سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، ہم نے پہلے بھی. لوگوں کی قوت خرید بڑھانے کے لیے لوگوں کی تنخواہیں بڑھائیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا۔

Advertisement

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری ملک کے بہترین سیاستدان ہیں لوگوں کو ان کے بارے میں غلط فہمیاں ہیں، انہوں نے مشکل حالات میں بھی اچھا پرفارم کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر