امریکہ نے غزہ میں بفرزون بنانے کی اسرائیلی تجویز کی مخالفت کردی
امریکہ نے غزہ میں بفرزون بنانے کی اسرائیلی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ ہونے سے روکنے کا حق ہے لیکن جب غزہ کی مستقل حیثیت کی بات آتی ہے تو ہم بہت واضح ہیں۔
انٹونی بلنکن کہتے ہیں کہ امریکہ فلسطین پر تجاوزات نہ کرنے کے بارے میں واضح ہے اور نقل مکانی کرنے والوں کی گھروں کو واپسی کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری، حماس وزارت صحت
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی غزہ میں غیر قانونی بفرزون بنانے کی کوشش میں تھے کہ حماس نے انہیں نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی عمارتیں گرانے کے لیے بارود بچھا رہے تھے کہ اس دوران حماس نے حملہ کیا جب کہ اس دوران 24 اسرائیلی فوجی اپنے ہی بچھائے گئے بارود کا نشانہ بن گئے۔
تاہم اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ یرغمالیوں کو بازیاب کرنے کی کوشش میں اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں جو کہ جھوٹ پر مبنی تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
