
اسلام آباد: الیکشن 2024 کے حوالے سے کوریج کے لیے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔
انتخابات میں میڈیاکوریج کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے پشاور کے صحافیوں کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کہتے ہیں میڈیا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ رپورٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے میڈیا کے لیے جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد یقینی بنائیں۔
صحافیوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے تربتی سیشنز کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ جہاں الیکن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد میں مدد ملے گی وہیں ان کوانتخابات کے روز صحافتی امور کی انجام دہی میں بھی آسانی رہے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ عملہ اور سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے دوران تربیت ایکریڈیٹیشن کارڈز کے حامل رپورٹرز اور آبزرورز کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کے حوالہ سے آگاہی اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق میڈیا کے نمائندوں کوایکریڈیشن کارڈ جاری کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News