Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں عدلیہ اور ریاستی اداروں سے بہت شکوے ہیں لیکن ان پر اعتماد بھی ہے، بیرسٹر گوہر خان

Now Reading:

ہمیں عدلیہ اور ریاستی اداروں سے بہت شکوے ہیں لیکن ان پر اعتماد بھی ہے، بیرسٹر گوہر خان
بیرسٹر گوہر خان

وفاق میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ الحاق مشکل نظر آرہا ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمیں عدلیہ اور ریاستی اداروں سے بہت شکوے ہیں لیکن ان پر اعتماد بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوہر علی خان نے بونیر حلقہ این اے 10 میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئی ہیں، 175 سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ بہترین انتخاب ہم نے کیا، زرداری کے ڈرائنگ روم اور مسلم لیگ نون جس نے کسی صوبے میں الیکشن نہیں کرایا اور صرف 4 بندوں کا انتخاب کروایا وہ انٹرا پارٹی الیکشن قبول ہیں، تحریک انصاف کے بھرے مجمع میں کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن قبول نہیں۔

گوہر خان نے کہا کہ بلے کا نشان عمران خان کی نشانی ہے جسکو ہم دوبارہ بحال کروائیں گے، ہمیں عدلیہ اور ریاستی اداروں سے بہت شکوے ہیں لیکن ہم نے ہمیشہ عدلیہ پر اعتماد کیا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے عمل کے دوران ہمارے امیدواروں کو ہر طرح سے ہراساں کیا گیا اور روکا گیا، ہم کب تک برداشت کرینگے، میری درخواست ہے کہ اب سیز فائر ہونی اور تمام جھگڑے ختم ہونے چاہئیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ میری تمام کارکنان سے گزارش ہے کہ جس طرح اب تک صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے 8 فروری کو بھی اس طرح صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، میری درخواست ہے کہ برائے مہربانی 8 فروری کو عوام کی آواز کا راستہ نہ روکا جائے، جس نے عوام کی آواز کا راستہ روکنے کی کوشش کی اور شطرنج کی طرح حکومتیں بنائیں ملک ہمیشہ تباہی کی طرف گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا، عوام جو فیصلہ کریگی ہمیں منظور ہو گا، 8 فروری کو عوام متحد رہے، اپنے امیدواروں کے نشانات کو پہچانے اور انھیں کامیاب کریں۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر